تلنگانہ لوک عدالت میں 18 ہزار سے زائد کیسیس کی یکسوئی

   

حیدرآباد ۔ 10 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیگل اتھاریٹی نے 9 مارچ کو منعقد کی گئی اپنی پہلی قومی لوک عدالت میں 18 ہزار 65 کیسیس کی یکسوئی کی اسٹیٹ لیگل اتھاریٹی کے ممبر سکریٹری اے سنتوش ریڈی نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور اسٹیٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کے سرپرست اعلیٰ جسٹس ٹی بی نائر رادھا کرشنا کی رہنمائی میں لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔