حیدرآباد23 جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ مائنارٹیز ریسڈنشیل اسکولس سوسائیٹی کے دفتر میں کورونا کی دہشت پائی جانے لگی ہے ۔ اب تک 15عہدیداروں و ملازمین کے کورونا کا شکار ہونے کی توثیق ہوچکی ہے ۔ اقلیتی اقامتی اسکولوں کے نگراں صدر دفتر میں عہدیداروں اور ملازمین کو کورونا کی توثیق کے ساتھ ہلچل پیدا ہوچکی ہے اور بیشتر ملازمین نے گھریلو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ اعلیٰ عہدیداروں سے مشاورت کے بعد سوسائیٹی کے دفتر میں خدمات کی برقریر پر فیصلہ کیا جائے گا اور بعض ملازمین نے دفتر میں کورونا مریضوں کی توثیق کے ساتھ ہی 50 عملہ کے ساتھ خدمات کیلئے نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔ عہدیداروں نے ہائی اسکول و جونئیر کالجس میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے آن لائن تعلیم ز کا جائزہ لینے اور اقامتی اسکولوں کے عملہ کو محکمہ تعلیم کے احکامات کے مطابق خدمات کیلئے حاضر رہنے کی تاکید کردی گئی ہے۔م