جائیدادوں کو بچانے کیلئے سیکولرازم کا نعرہ دے کر ہندوتوا کو گلے لگانے کا الزام ، ماویسٹ پارٹی ترجمان کا مکتوب
حیدرآباد :۔ تلنگانہ ماویسٹ پارٹی نے ایٹالہ راجندر کے استعفیٰ اور بی جے پی میں شمولیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر اور ایٹالہ راجندر ایک ہی گھونسلے کے پرندے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر اور ایٹالہ راجندر کے آپسی جھگڑے سے عام آدمی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ایٹالہ راجندر نے غریب عوام کی اراضیات کو چھین لیا ہے اور اپنی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے بی جے پی میں پناہ لی ہے ۔ عوامی توقعات اور مفادات کا کے سی آر اور ایٹالہ راجندر نے گلا گھونٹا ہے ۔ تلنگانہ ماویسٹ پارٹی کے ترجمان جگن نے ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایٹالہ راجندر نے تلنگانہ کی عزت و نفس کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں ۔ جس کی تلنگانہ ماویسٹ پارٹی سخت مذمت کی ہے ۔ سیکولرازم اور کمیونسٹ نظریات کے حامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایٹالہ راجندر کی بی جے پی میں شمولیت مضحکہ خیز ہے ۔ اپنے مکتوب میں جگن نے بتایا کہ ایٹالہ راجندر نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوتے وقت تلنگانہ کی عزت و نفس کے لیے آر ایس ایس سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ۔ لیکن اپنی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے ہندوتوا بی جے پی پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ کے سی آر اور ایٹالہ راجندر کے درمیان جو بھی تنازعہ ہے اس کا تلنگانہ کے عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور ماویسٹوں سے بھی تائید حاصل ہونے کا ایٹالہ راجندر نے دعویٰ کیا ہے ۔ اس کی تلنگانہ ماویسٹ پارٹی سخت تنقید کرتی ہیں ۔ جگن نے کہا کہ ہم بی جے پی اور ہندوتوا طاقتوں کے خلاف ہمیشہ لڑتے رہیں گے ۔۔