تلنگانہ محکمہ صحت کو مرکز سے 250 کروڑ روپئے منظور

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے محکمہ صحت کیلئے 250 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے مرکزی وزیر صحت ہرشوردھن سے نمائندگی کی تھی کہ تلنگانہ محکمہ صحت کے مختلف نئے اقدامات اور اسکیموں پر عمل آوری کیلئے مرکز کی مدد کی ضرورت ہے ۔