رائزنگ تلنگانہ کا نعرہ بے بنیاد، بی جے پی فلور لیڈر مہیشور ریڈی کا الزام
حیدرآباد ۔ 22 مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی کے فلور لیڈر اے مہیشور ریڈی نے حکومت کے نعرہ ریزنگ تلنگانہ کو جھوٹا بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے ریاست ہر منٹ میں ایک کروڑ روپئے کا مقروض ہورہا ہے۔ ریونت ریڈی کی حکومت کے سی آر حکومت کی تقلید کررہی ہے۔ اسمبلی میں بجٹ مباحث میں حصہ لیتے ہوئے مہیشور ریڈی نے کہا کہ 10 سال تک کے سی آر نے سنہرے تلنگانہ کے نعرے پر حکمرانی کرتے ہوئے ریاست کو 7 لاکھ کروڑ روپئے کا مقروض کردیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی رائزنگ تلنگانہ کے نام پر 15 ماہ میں 1.63 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا ہے۔ آر بی آئی یس بانڈس نیلام کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر قرض حاصل کیا جارہا ہے۔ فلاحی اسکیمات ٹھپ ہوگئی۔ حکومت نے انتخابی منشور کے کوئی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔ کسانوں کے قرض مکمل معاف نہیں ہوئے۔ خواتین کو ماہانہ 2500 روپئے کی امداد حاصل نہیں ہورہی ہے۔ بیروزگاری بھتہ کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ فیس ریمبرسمنٹ اور اسکالرشپس جاری نہیں ہوئے۔ کنٹراکٹ پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کی بروقت تنخواہیں جاری نہیں کی جارہی ہے۔ ریاست کے قرض کا بوجھ بڑھتے جارہا ہے۔ ہر منٹ ایک کروڑ روپئے کا قرض حاصل کرنے کی نوبت آ گئی ہے۔ ریاست مالی بحران کا شکار ہے۔ عوام کو حقائق سے واقف کرانے کے بجائے حکومت رائزنگ تلنگانہ کا نعرہ دے رہی ہے۔ حقیقت میں تلنگانہ ترقی کے بجائے پسماندگی کا شکار ہورہا ہے۔ انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی نے 420 وعدے کئے۔2