تلنگانہ مقننہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے گورنر کو دعوت

   

کے سی آر کی ڈاکٹر تمل سائی سے ملاقات ، کل بجٹ سیشن کا آغاز
حیدرآباد۔/4 مارچ، ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گورنر تملی سائی سوندرا راجن کو 6 مارچ 11 بجے دن سے شروع ہونے والے 2020-21 بجٹ سیشن سے خطاب کی دعوت دی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے چہارشنبہ کو راج بھون پہنچ کر گورنر سے ملاقات کی اور جمعہ سے شروع ہونے والے مقننہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی۔ کے سی آر نے کابینہ کی طرف سے منظورہ بجٹ کی ایک نقل بھی گورنر کے حوالہ کی۔ ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت سے گورنراتفاق کرچکی ہیں۔ گورنر کے خطاب کے بعدبزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا بجٹ سیشن کتنے دن جاری رکھا جائے۔