تلنگانہ ملک کی دولتمند ریاست ، چیف منسٹر

   

ایل رمنا کی ٹی آر ایس میں شمولیت ، تلنگانہ بھون میں کے سی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ تلگودیشم کے سابق صدر ایل رمنا کو ٹی آر ایس میں شامل کیا اور کہا کہ رمنا کا روشن مستقبل رہے گا ۔ مختصر عرصہ میں تلنگانہ دولتمند ریاست میں تبدیل ہوگئی ۔ 40 ایکر اراضی 2 ہزار کروڑ روپئے میں فروخت ہو رہی ہے ۔ اس سے تلنگانہ کی ترقی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ تلنگانہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جارہی ہے ۔ 12 جولائی کو ٹی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر سے ٹی آر ایس کی رکنیت قبول کرنے والے ایل رمنا نے اپنے حامیوں کے ساتھ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ چیف منسٹر نے کھنڈوا پہناکر انہیں پارٹی میں شامل کیا اور کہا کہ جن مقاصد کیلئے تلنگانہ تشکیل دیا گیا اسی جانب نئی ریاست تیزی سے گامزن ہے ۔ بڑے پیمانے پر آبپاشی پراجکٹس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ مشن کاکتیہ کامیاب رہا ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ وہ پہلے کہہ چکے تھے کہ تشکیل پر تلنگانہ ملک کی دولت مند ریاست میں تبدیل ہوگی ۔ تلنگانہ کے ملازمین سب سے زیادہ تنخواہیں حاصل کر رہے ہیں ۔ کل ہی 40 ایکر اراضی 2 ہزار کروڑ روپئے میں فروخت ہوئی ہے ۔برقی استعمال میں بھی تلنگانہ سرفہرست ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ایل رمنا کی ٹی آر ایس میں شمولیت سے وہ بہت خوش ہیں کیونہ رمنا اصول پسند قائد ہے ۔ انہیں ٹی آر ایس میں بافندوں کے ترقی کی ذمہ داری سونپی جائیگی ۔ ریاست میں بافندوں کی بڑی تعدادہے ۔ مگر ان کے مسائل کی نمائندگی کیلئے قیادت کی گمی تھی ۔ انہیں یقین ہے اس کمی کو ایل رمنا پورا کریں گے ۔ حکومت بافندوں کیلئے کسانوں بیمہ طرز پر نئی اسکیم کو متعارف کریگی ۔