تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولوں و جونیر کالجس میں داخلوں کی اپیل

   

حیدرآباد :۔ تلنگانہ ایجوکیشن ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کے ذمہ داران جناب بشیر الدین فاروقی ، جناب رشید احمد اور نعیم اللہ شریف نے اولیائے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے چلائے جارہے
TMREIS
تلنگانہ ریسیڈنشیل اسکولس و جونیر کالجس میں داخلے دلوانے کا بہترین موقع میسر آرہا ہے ۔ تعلیمی سال 2021-22 کے لیے داخلوں کی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ آن لائن داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ پانچویں تا آٹھویں جماعت اور انٹر میڈیٹ فرسٹ ایر ایم پی سی ، بی پی سی ، ایم ای سی ، سی ای سی ، ایچ ای سی ، میں آن لائن داخلے دئیے جارہے ہیں ۔ میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس و جونیر کالجس میں قابل اساتذہ کے علاوہ عمدہ اور معیاری انفراسٹرکچر کے ساتھ معقول غذائیں اور دینی تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے بہتر سیکوریٹی کے ساتھ انگلش میڈیم تعلیم کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے شہر و اضلاع میں 204 رہائشی اسکولس جن میں 114 جونیر کالجس چلائے جارہے ہیں ۔ اپنے علاقے کے اسکول پرنسپل ، ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر یا ہیڈ آفس سے بھی ربط کریں ۔ فون 040-23437909 ۔ ویب سائٹ
tmreis.telangana.gov.in ، [email protected] ۔
مزید معلومات کے لیے 9849008744 ۔ 9885251125 پر ربط کریں ۔۔