مٹ پلی: ریاست میں تلنگانہ میناریٹی کارپوریشن سبسیڈی لونس کا حصول 2015ء سے تعطل کا شکار اور اقلیتی طبقہ کے لیے معاشی سب پلان نہ ہونے پر اقلیتی قائدین محمد شاہد، حافظ محمد عبدالعزیز، محمد سمیع وکیل احمد احمد حسین، عبدالرحمن سیلانی، محمد شکیل، عبدالقدیر، محمد صابر حسین قادری، محمدا ابرہیم، عبدالوہاب، محمد اختر، محمد ایوب، سید محمود اور دیگر نے چیف منسٹر کے سی آر سے مطالبہ کئے ہیں کہ تلنگانہ میناریٹی کارپوریشن سبسیڈی لونس کے حصول کے لیے سالانہ ایکشن پلان کے تحت اقدامات کو روبہ عمل لایا جائے تاکہ نوجوان طبقہ روزگار سے منسلک ہوسکے۔
