ایم بی بی ایس نشستوں میں اضافہ ، ظہیرآباد کی ترقی کانگریس کی مرہون منت: ڈاکٹر اجول ریڈی
ظہیرآباد26/ ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سینئر کانگریس قائد حلقہ پارلیمانی ظہیرآباد ڈاکٹر اجول ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ظہیرآباد میں ترقیاتی کاموں کیلئے ریاستی حکومت نے مزید 80 کروڑ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے ظہیرآباد کی مصروف ترین ریلوے گیٹ سڑک کی تعمیری کاموں کیلئے فنڈس اور محکمہ آپیاشی سے ظہیرآباد کیلئے مزید 3چیک ڈیمس اور ظہیرآباد مگڑم پلی کیلئے تین برقی سب اسٹیشن کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ ظہیرآباد کی ترقی کانگریس پارٹی کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی کامیاب مساعی سے نیشنل میڈیکل کونسل نے ریاست تلنگانہ میڈیکل کالجس کو منظوری دے دی ہے جس میں فی کالج کے حساب سے 50 ایم بی بی ایس کی نشستیں ہیں۔ اس طرح سرکاری میڈیکل کالجس میں 200 ایم بی بی ایس نشستوں کا اضافہ ہوا جس پر تلنگانہ محکمہ صحت کے حکام نے دہلی پہنچ کر لکچررس، عملہ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی 4 میڈیکل کالجس کے قیام کی منظوری دی ہے۔ اس طرح ہر کالج میں 50 نشستوں کے ساتھ مزید 200 ایم بی بی ایس نشستوں کا اضافہ ہوگیا۔ریاستی وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا طبی شعبہ غریب عوام کو بہتر علاج و معالجہ کیلئے رات دن اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے سابق ریاستی وزیر بی آریس قائدین کے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکاری مارکیٹ شاپنگ کامپلکس کی رقم وقت پر اجرائی نہ ہونے سے کامپلکس کی ملگیات کو کرایہ داروں کی حوالے کرنے میں سخت دشواریاں ہورہی ہے جس پر ریاستی وزیر دامودھر راج نرسمہا نے ملگیات کی حوالگی اور مابقی زیر التوا بلس کی فوری منظوری کیلئے ممکنہ کوشش کررہے ہیں۔ اس مواقع پر منکال سبھاش نرسمہا ریڈی محمد ارشد زما پٹیل سابق معاون منڈل اطہر غوری سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ محمد مبین سابق سرپنچ اسد گنج جمیل آحمد سابق ایم پی ٹی سی غوث الدین بابا سری کانت ریڈی ویگر کانگریس قائدین موجود تھے ۔