تلنگانہ میںشادی مبارک اسکیم کیلئے 62 کروڑ 50 لاکھ روپئے کی اجرائی

   

ڈائرکٹر اقلیتی بہبود یاسمین باشاہ کے احکامات ، حیدرآباد میں 21 کروڑ 38 لاکھ روپئے جاری

حیدرآباد ۔15۔نومبر (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے شادی مبارک اسکیم کے تحت نومبر 2024 میں ریاست کے تمام اضلاع کے لئے 62 کروڑ 50 لاکھ روپئے جاری کئے ہیں۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود یاسمین باشاہ آئی اے ایس کی جانب سے اس بارے میں احکامات جاری کئے گئے۔ حکومت کی جانب سے اقلیتی بہبود کے تحت تیسرے سہ ماہی کے 650 کروڑ میں شادی مبارک اسکیم کیلئے 62 کروڑ 50 لاکھ کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اضلاع کے ٹریژری آفیسرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت رقومات کی اجرائی کی تفصیلات حکومت کو پیش کی جائیں۔ ریاست کے 75 ریونیو ڈیویژنل آفیسرس کے تحت یہ رقم مختص کی گئی تاکہ زیر التواء درخواستوں کی یکسوئی کی جاسکے۔ حیدرآباد میں شادی مبارک اسکیم کیلئے 21 کروڑ 38 لاکھ 23 ہزار 588 روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے جبکہ سکندرآباد میں 3 کروڑ 49 لاکھ 40 ہزار 484 روپئے جاری کئے گئے۔ عادل آباد میں ایک کروڑ 28 لاکھ 14 ہزار 848 روپئے جاری کئے گئے۔ رنگا ریڈی ضلع کے وقارآباد میں 89 لاکھ 10324 روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے۔ چیوڑلہ میں 2703132 روپئے ، ملکاجگری 27031320 ، ابراہیم پٹنم 2002320 روپئے ، شادنگر 2903364 روپئے ، تانڈور 8710092 روپئے ، کندوکور 15718212 روپئے ، کیسرا 7008120 روپئے اور راجندر نگر میں 32936164 روپئے جاری کئے گئے۔ عادل آباد ، کریم نگر ، کھمم ، محبوب نگر ، میدک ، نلگنڈہ ، نظام آباد ، ورنگل کے ریونیو ڈیویژنل آفیسرس کے تحت علحدہ علحدہ رقم جاری کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے شادی مبارک اسکیم کی درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کا فیصلہ کیا ہے ۔ 1