کرناٹک اور مہاراشٹرامیں منایا جاتا ہے تو پھرتلنگانہ میں کیوں نہیں:کشن ریڈی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر (پی ٹی آئی) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے اتوار کو کہا کہ ریاستی بی جے پی کے دیرینہ مطالبہ کے مطابق حکومت تلنگانہ کی جانب سے 17 ستمبر کو ’یوم آزادی حیدرآباد‘ کا سرکاری طور پر جشن منایا جائے۔ 17 ستمبر 1948 ء کو سابق ریاست حیدرآباد کا انڈین یونین میں انضمام عمل میں آیا تھا ۔ ریاستی بی جے پی ہر سال اس دن یوم آزادی حیدرآباد کا اہتمام کرتی ہے اور اس موقع پر ریاست بھر میں بی جے پی قائدین قومی پرچم لہراتے ہیں۔ کشن ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ کئی سال سے مہاراشٹرا اور کرناٹک کی حکومتیں سابق ریاست حیدرآباد کے مختلف اضلاع میں سرکاری طور پر جشن آزادی مناتے ہیں۔