تلنگانہ میں آئندہ بھی بی آر ایس اقتدار پر آئے گی

   

کتہ گوڑم۔ 14؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ کتہ گوڈم کے ٹوکلہ پلی منڈل میں بی آر یس پارٹی کے آتمیہ سمیلن اجلاس و روڈ ریالی منعقد کی گئی،جس میں متحدہ ضلع کے یم پی نامہ ناگیشور راؤ نے کہا کہ انے والے انتخابات میں تیسری بار بھی بی آر یس پارٹی ہی اقتدار میں آئے گی، اور کے سی آر سی یم بنیں گے،آج آپسی اختلافات ہمارے درمیان ہیں،ہمیں چاہیے کہ ان اختلافات کو پس پشت ڈال کر میل جول سے پارٹی کے لئے کام کریں۔تمام ریاستوں میں ترقی میں تلنگانہ اول نمبر پر ہے،پینے کے لئے صاف و شفاف پانی کا انتظام، اسی طرح سیتا رامہ پراجکٹ جو کہ زیر تعمیر ہے، مکمل ہونے پر متحدہ ضلع سے پانی کے مسائل حل ہو جائیں گے۔