تلنگانہ میں آئندہ تین دن تک بارش کا امکان

   

حیدرآباد 24 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں آئندہ تین دن تک کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ سب سے زیادہ 27.5 ملی میٹر بارش نلگنڈہ میں داماچرلہ کے مقام پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے تلنگانہ بھر میں موسم بھی سرد ہونے لگا ہے اور اقل ترین درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔ سب سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سلسئیس میدک میں اور 17.5 ڈگری عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔