حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آئندہ دن کے دوران بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ حالانکہ گذشتہ چند دن سے دن کے اوقات میں گرمی میں اضافہ ہوا ہے تاہم آئندہ تین دن کے دوران گرج چمک اور ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ تین دن کے دوران ریاست میں بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب عوام کو اب گرمی سے راحت مل سکتی ہے اور پیر سے آئندہ تین دن بارش ممکن ہے ۔