تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری ہونے کا امکان

   

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 72گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد،منچریال،نرمل،نظام آباد،جگتیال،راجناسرسلہ،کریم نگر،پداپلی،جئے شنکربھوپال پلی،کھمم،نلگنڈہ،سوریہ پیٹ،محبوب آباد،ورنگل رورل،ورنگل اربن،جنگاوں،محبوب نگر،ونپرتی،نارائن پیٹ،مُلگ،بھدرادری کوتہ گوڑم اور جوگولامباگدوال میں بعض مقامات پر شدید گرمی کی لہر کاامکان ہے اور درجہ حرارت 43 ڈگری ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ اعظم ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ شمالی ساحلی اے پی، یانم میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران معمول سے دو تا تین ڈگری زائد رہے گا۔اعظم ترین درجہ حرارت اسی عرصہ کے دوران رائل سیما میں معمول سے تین تا چارڈگری زیادہ رہے گا۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی ساحلی اے پی کے کاوالی اور اونگول میں گرمی کی لہر کا امکان ہے ۔اعظم ترین درجہ حرارت 41.8ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع عادل آباد اور 41.4ڈگری سلسیس رائل سیما کے تروپتی میں درج کیاگیا۔اقل ترین درجہ حرارت 19.2ڈگڑی سلسیس عادل آباد اور 20.5ڈگری سلسیس رائل سیما کے جنگامہیشوراپورم میں درج کیاگیا۔
حیدرآباد میں گذشتہ روز اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت بالترتیب 39.8ڈگری اور اقل ترین درجہ حرارت23.2ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔