تلنگانہ میں آئندہ دو دن میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان

   

حیدرآباد 5 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کچھ مقامات پر آئندہ دو تا تین دنوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے ۔ 9 تا 10 نومبر تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہیگا اور شام کے وقت ہلکی گرج چمک ہوسکتی ہے جبکہ درجہ حرارت اعظم ترین 32 ڈگری اور اقل ترین 21 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ سارے تلنگانہ میں آج خشک موسم ہی رہا ۔