حیدرآباد۔29جولائی (یو این آئی)محکمہ موسمیات نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف مقامات پر ہلکی تااوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ موسمی رپورٹ کے مطابق ریاست کے تمام اضلاع میں اگلے پانچ دنوں کے دوران 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس وقت ریاست میں جنوب مغربی مانسون کمزور پڑا ہوا ہے ۔