تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن سردی کی لہر

,

   

محکمہ موسمیات کی وارننگ ۔ درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان
حیدرآباد 10 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سارے تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن کے دوران شدید سردی کی لہر ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کیلئے آئندہ پانچ دن کے دوران انتہائی شدید سردی کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے وارننگ جاری کی ہے ۔ اس لہر کا 10 جنوری سے آغاز ہوا ۔ حیدرآباد میں چہارشنبہ کی صبح سے ہی سردی کی لہر شروع ہوئی جہاں صبح کے وقت میں درجہ حرارت 10.9 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا جو ریاست میں سب سے زیادہ سرد تھا ۔ اس کے علاوہ عادل آباد اور میدک اضلاع میں بھی شدید سردی کی لہر چل رہی ہے جہاں درجہ حرارت 7 ڈگری سلسئیس تک گر گیا ہے جبکہ ہنمکنڈہ اور راما گنڈم اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے تین درجہ کم ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی سمت سے بھی ہوائیں چل رہی ہیں جو انتہائی سرد اور خنک ہیں اور ان کی وجہ سے موسم مزید سرد ہورہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ دن کے دوران شدید سردی کی لہر کی وارننگ جاری کی ہے اور یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری یا اس سے بھی زیادہ کم ہوسکتا ہے ۔