حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں آئندہ چار دنوں میں ہلکی اور اوسط درجہ کی بارش ہوگی محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ چار دن میں ہلکی سے تیز بارش ہوگی ۔ خلیج بنگال کے قریب طوفان سرگرم ہوگیا ہے ۔ اور ہوا کے دباو میں کمی کے باعث 3 نومبر کو موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔ کل بعض علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ۔۔