حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران شمالی ساحلی اے پی،یانم کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے علاوہ17 ، 18 اکتوبر کو بھی بارش کا امکان ہے ۔