حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 4 دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض علاقوں میں گرج و چمک کے ساتھ شدید بارش ہوگی ۔ اس دوران 30 تا 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ محکمہ موسمیات سے 25 مارچ سے 27 مارچ تک ریاست کے چند اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔