تلنگانہ میں آئندہ 5 یوم تک بارش کا امکان ۔ تیز ہوائیں بھی ممکن

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 15 جون(سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئندہ 5یوم بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم محض ایک دن موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں کہا گیا کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں مانسون سرگرم ہونے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن 15اور 16 جون کی درمیانی شب موسلادھار بارش کے امکانات ہیں ۔ کہا گیا کہ 15 جون کی شب بارش میں شدت اور بادلوں کے شہر کی جانب رخ کے سبب حیدرآباد میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ کہاگیا کہ بیشتر اضلاع میں مانسون سرگرم ہے اور پڑوسی ریاستوں بالخصوص کرناٹک‘ آندھراپردیش اور مہاراشٹرا کے سرحدی اضلاع میں مانسون کے سرگرم ہونے سے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔ بعض اضلاع میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ حیدرآبادو سکندرآباد و نواحی علاقوں میں بھی موسم میں تبدیلی آئیگی اور 30تا40کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں ۔ کہا گیا کہ آئندہ 5یوم شہری علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ ہو گی لیکن وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارشیں ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔3