تلنگانہ میں آئندہ 5 یوم کے دوران مسلسل بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد 5 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں آئندہ 5یوم مسلسل بارشوں کی پیش قیاسی کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق حیدرآباد وسکندرآباد و بیشتر اضلاع میں آئندہ 5 یوم ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ مانسون کے دوبارہ سرگرم ہونے کے بعد موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے ۔کل حیدرآباد و کئی اضلاع میں بارش ہوئی اور کئی مقامات پر موسلادھار بارش و بعض مقامات پر تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔آئندہ 5یوم کے دوران بارشوں کے سلسلہ میں کی جانے والی پیش قیاسی میں کہاگیا ہے کہ ریاست کے شمال جنوبی اضلاع کے علاوہ شہر حیدرآباد میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ماہرین موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش قیاسی میں کہاگیا ہے کہ بارشوں کے ساتھ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی لیکن آج دونوں شہروں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کے باوجود گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق گرمی کی شدت میں ریکارڈ کئے جانے والے اضافہ کی وجہ رطوبت میں اضافہ ہے۔3