تلنگانہ میں آئندہ 72 گھنٹوں میں بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔22۔مارچ(سیاست نیوز) حیدرآبادو سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 72گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ 23مارچ کے بعد سے ہونے والی بارشوں کا سلسلہ 3یوم تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش قیاسی کے متعلق کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا لیکن خانگی ماہرین موسمیات کی پیش قیاسی میں کہا گیا ہے کہ 23تا26 مارچ کے دوران دونوں شہروں کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی اور اضلاع میں بھی بارش کے امکانات ہیں لیکن بعض مقامات پر ہی موسلادھار بارش ہوگی جبکہ چند ایک مقامات پر معمولی بارش ریکارڈ کی جائے گی لیکن شہر میں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جائے گی جو کہ شہریوں کیلئے راحت کا باعث ہوگا۔گذشتہ ہفتہ ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے سبب ہونے والے نقصانات کی طرح اس بارش کے دوران زیادہ نقصانات ہونے کا خدشہ نہیں ہے بلکہ ان بارشوں سے گرمی میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔م