تلنگانہ میں آئی اے ایس ، آئی پی ایس افسران کو کام نہیں ،رضاکارانہ سبکدوشی کی خواہش

   

حیدرآباد ۔29جولائی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں ’کام نہ ہونے ‘ کی شکایت پر ملازمت سے رضاکارانہ طور پر سبکدوشی اختیار کرنے کے خواہشمند آل انڈیا سروس سے وابستہ افسران کی تعداد 2ہوگئی ہے ۔ حال ہی میں ایک سینئر آئی پی ایس عہدیدار وی کے سنگھ نے جنہیں کمشنر پرنٹنگ ، اسٹیشنری اینڈ اسٹور پرچیز مقرر کیا گیا تھا نے یہ کہا تھا کہ اُن کے محکمہ میں موجودہ عہدے پر کوئی کام ہی نہیں ہے چنانچہ وہ بشمول ’’ سواچھتا ابھیان ‘‘ سماجی بیداری مہم شروع کرنا چاہتے ہیں ۔ سنگھ نے کہا کہ ’’ اس عہدہ پر تقریباً نہیں کے برابر کام ہے اور میں بیکار نہیں بیٹھ سکتا ، میں چاہتا ہوں کہ خواندگی کے فروغ ، ہریتا ہارم ، سوچھتا ابھیان ، بہتر حکمرانی اور متحرک جمہوریت کیلئے کام کروں اور ریاست کو جرائم اور رشوت ستانی سے پاک بنا سکوں ۔ اس دوران ایک سینئر آئی اے ایس افسر نے جو فی الحال اورینٹل مینو اسکرپٹ لائبریری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈائرکٹر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں اپنے موجودہ محکمہ میں کوئی کام نہ ہونے کے سبب رضاکارانہ طور پر وظیفہ پر سبکدوش ہونا چاہتے ہیں۔ آئی اے ایس افسر اے مرلی کو ریٹائرڈ ہونے کیلئے ہنوز 10ماہ باقی ہے ۔ مرلی نے تلنگانہ کے چیف سکریٹری کے نام اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ ’’ میں 31اگست 2019ء سے رضاکارانہ طور پر سبکدوشی کیلئے حکومت سے اجازت کی درخواست کرتا ہوں ۔