تلنگانہ میں آئی پی ایس عہدیداروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے

   

حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر کی حیثیت سے وی سی سجنار ، تفسیر اقبال اڈیشنل کمشنر پولیس لا اینڈ آرڈر
محمد علیم الدین
حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلہ عمل میں لائے گئے ہیں ۔ گذشتہ روز نئے ڈی جی پی کے تقرر کے بعد آج یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے حیدرآباد شہر کے کمشنر کو بھی بدل دیا گیا ہے اور نئے کمشنر کی حیثیت سے مسٹر وی سی سجنار کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ جب کہ موجودہ کمشنر پولیس سی وی آنند کو اسپیشل چیف سکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ اس طرح دیگر تبادلوں میں جناب تفسیر اقبال کو ایڈیشنل کمشنر آف پولیس لا اینڈ آرڈر حیدرآباد ، ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ ڈی جی کی حیثیت سے شیکھاگوئل ، محترمہ چاروسنہا ڈی جی سی آئی ڈی کو اے سی بی کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے ۔ اسپیشل پروٹیکشن فورس ڈی جی کی حیثیت سے سواتی لکرا کو زائد ذمہ داری دی گئی ہے ۔ آر ٹی سی ایم ڈی کی حیثیت سے ناگی ریڈی ، انٹلی جنس ڈی جی کی حیثیت سے وجئے کمار ، سیول سپلائی پرنسپل سکریٹری کی حیثیت سے اسٹیفن رویندرا ، گرے ہاونڈس آکٹوپس ایڈیشنل ڈی جی کی حیثیت سے انیل کمار ، ملٹی زون II آئی جی ڈی ایس چوہان ، ڈیزاسسٹر مینجمنٹ فائر ، ڈی جی کی حیثیت سے وکرم سنگھ مان ، حیدرآباد کرائم ایڈیشنل سی پی کی حیثیت سے سرینواسلو ، سدی پیٹ کمشنر ، ایس ایم وجئے کمار ، اے سی بی جوائنٹ ڈائرکٹر سندھو شرما ، جی ونیت نارائن پیٹ ایس پی ، انورادھا ڈی سی پی ایل بی نگر ، پروین کمار اے سی بی جوائنٹ ڈائرکٹر یوگیش گوتم ڈی سی پی راجندر نگر ، سی ایچ سرینواسلو ڈی سی پی ویسٹ ، مادھاپور ، ڈی سی پی کی حیثیت سے ریتوراج ، سنٹرل فار گڈگورننس وائس چیرمین کی حیثیت سے روی گپتا کا تقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ۔۔