حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے طوفان کے زیر اثر تلنگانہ کے چند اضلاع میں 31 مئی اور یکم جون گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی تا اوسط بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ حیدرآباد میں اور آس پاس کے علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اعظم ترین درجہ حرارت 37 اور اقل ترین درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔ سوریہ پیٹ اور یادادری ، بھونگیر میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ بعض اضلاع میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں بارش ریکارڈ کی گئی جس سے عوام کو گرمی سے راحت ملی۔سب سے زیادہ نلگنڈہ میں بارش ریکارڈ کی گئی ۔