تلنگانہ میں آج بارش کا امکان

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں 19 اپریل کو گرج چمک اور 30 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤںکے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے 20 تا 22 اپریل ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوگی۔