تلنگانہ میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع

   

حیدرآباد۔26اپریل(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآبادمیں جاری گرمی کی شدت میں پیر کے دن کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین محکمہ موسمیات نے شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں موسمی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا رہاہے کہ آئندہ دو یوم کے دوران شہر حیدرآباد کے علاوہ نواحی علاقوں میں بارش کا امکان ہے اور اس بارش کے بعد درجہ حرارت میں 4تا5ڈگری سیلسیس کی کمی ریکارڈ کئے جانے کی توقع ہے۔بتایاجاتا ہے کہ شہر حیدرآباد میں بارش کی صورت میں شہر کے درجہ حرارت میں گراوٹ کے ساتھ سرد ہوائیں بھی ریکارڈ کی جائیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر حیدرآباد میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں ‘ گھن گرج اور بجلی چمکنے کے واقعات بھی پیش آنے کا امکان ہے۔شہر حیدرآباد میں گذشتہ دو تین یوم سے گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہاہے اور گرمی کی شدت میں ریکارڈ کئے جانے والے اضافہ سے شہریوں کی بے چینی میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآبادمیں ریکارڈ کی جانے والی گرمی میں گراوٹ ریکارڈ کئے جانے کی توقع ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ شہر حیدرآباد وسکندرآباد کے علاقوں میں بار ش کی صورت میں درجہ حرارت میں گراوٹ کے بعدخوشگوار موسمی تبدیلی کا امکان ہے اور کہا جار ہاہے کہ آئندہ ہفتہ کے دوران گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔