تلنگانہ میں آج تمام سرکاری دفاتر و تعلیمی اداروں کو تعطیل

   

7 دن کے سرکاری سوگ کا اعلان
حیدرآباد 26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ نے سابق وزیرا عظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر کل جمعہ کو ریاست بھر میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کیلئے تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت نے ریاست میں سابق وزیر اعظم کے غم میں سات دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں سات دن کے سوگ کے دوران قومی پرچم نصف بلندی پر لہرایا جائیگا ۔