تلنگانہ میں آسان ہوا ذات پات سرٹیفکیٹ کی اجرائی کا عمل

   

15 دن قبل نئی تبدیلیوں کا آغاز ، تاحال 17,571 نے اس خدمات سے استفادہ کیا
حیدرآباد : /18 ستمبر (سیاست نیوز) می سیوا نے ذات پات سرٹیفکیٹ کے حصول کو آسان بنانے نیا عمل شروع کیا ہے ۔ بی سی ۔ ایس سی ۔ ایس ٹی طبقات کے شہری (سوائے خصوصی معاملات کے ) اب راست می سیوا سے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔ قبل ازیں ہر درخواست کیلئے تحصیلدار سے نئی منظور ی درکار ہوتی تھی ۔ جس کی وجہ سے سرٹیفکیٹ کی اجرائی میں تاخیر ہو رہی تھی ۔ شکایتوں کا جائزہ لینے کے بعد وزیر آئی ٹی و صنعت ڈی سریدھر بابو کی ہدایت کے بعد می سیوا کا شعبہ نے اس پر توجہ دی ۔ سی سی ایل اے، بی سی ویلفیر ، ایس سی ویلفیر ، ڈسٹرکٹ اڈمنسٹریٹیو آفیسرس ، تحصیلداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جس کے بعد تبدیلیاں کی گئیں ۔ تجرباتی بنیادوں پر 15 دن قبل ان پر عمل کیا گیا ۔ تاحال 17,571 افراد نے اس سے کامیابی سے استفادہ کیا ۔ ہر سال تقریباً 20 لاکھ لوگ ذات پات کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے درخواستیں داخل کرتے ہیں ۔ نئے سرٹیفکیٹ میں پہلے سے منظور شدہ آفیسر کی تفصیلات اور دوبارہ اجرائی کی تاریخ ہوگی ۔ خاص معاملات میں امثال کے طور پر ہندو ایس سی طبقہ سے عیسائی مذہب اختیار کرنے پر وہ بی سی ۔ سی زمرہ میں شامل ہوتا ہے ۔ تو جی او ایم ایس نمبر 3 بتاریخ 9-9-2020 کے مطابق درخواست داخل کرتا ہے تو سابق عمل کے مطابق منظوری کیلئے روانہ کیا جاتا ہے ۔ اگر آپ کو پرانا سرٹیفکیٹ نمبر معلوم ہے تو می سیوا کاؤنٹر میں وہ نمبر فراہم کرتے ہوئے نیا پرنٹ آؤٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اگر آپ نمبر نہیں جانتے ہیں تو می سیوا مرکز کا عملہ آپ کے ضلع ، منڈل ، گاؤں ، سب کاسٹ نام کی بنیاد پر تلاش کرے گا ۔ مزید تفصیلات کیلئے می سیوا کے ویب سائیٹ یا اپنے قریبی می سیوا مراکز سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ 2