کے سی آر کے رویہ سے غریب عوام معیاری طبی سہولتوں سے محروم : کشن ریڈی
حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : مرکزی مملکتی وزیر داخلہ امور جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ حکومت تلنگانہ نے وزیراعظم کی آیوشمان بھارت اسکیم پر ہنوز عمل درآمد نہیں کیا ہے ۔ مرکزی حکومت کی آیوشمان بھارت اسکیم کو غریب عوام کے لیے معیاری طبی سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے تاہم چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ میں اس اسکیم پر عمل درآمد ہونے نہیں دے رہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے کیوں کہ اس سے عوام معیاری طبی سہولتوں سے محروم ہورہے ہیں وہ سکندرآباد میں تیراپنت بھون میں منعقدہ خون کا عطیہ کیمپ سے مخاطب کررہے تھے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ ’ مرکزی حکومت نے غریب عوام کے لیے معیاری طبی مراکز میں علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے آیوشمان بھارت اسکیم شروع کی ہے ۔ ان کا علاج ملک میں جہاں بھی وہ چاہتے ہیں کیا جاتاہے ۔ یہاں تلنگانہ میں آیوشمان بھارت اسکیم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔ کے سی آر اس اسکیم پر عمل درآمد ہونے نہیں دے رہے ہیں ‘ ۔۔