تلنگانہ میں اتوار تک گرمی کی لہر، احتیاط کا مشورہ

   

حیدرآباد۔/12 جون، ( پی ٹی آئی) ہندوستانی محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کو خبردار کیا کہ تلنگانہ کے بعض علاقوں میں جمعرات کو شدید ترین گرمی کی لہر رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا کہ شدید موسمی حالات کی صورتحال 14 جون سے 16 جون تک برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ 15 اور 16 جون کے درمیان تلنگانہ کے بعض علاقوں میں 30 تا 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری طور پر راست دھوپ میں آنے سے گریز کریں اور دھوپ سے بچنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ راما گنڈم اور کھمم ریاست کے گرم ترین مقامات رہے جہاں آج کا درجہ حرارت 43.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر حیدرآباد میں درجہ حرارت 37.7 ڈگری سیلسیس رہا۔