تلنگانہ میں اسٹیٹ بورڈ فار وائیلڈ لائف کی تشکیل جدید

   

چیف منسٹرصدرنشین اور وزیر جنگلات نائب صدرنشین ہوں گے
حیدرآباد۔/5ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اسٹیٹ بورڈ فار وائیلڈ لائف کی تشکیل جدید عمل میں لائی ہے۔ پرنسپل سکریٹری جنگلات و ماحولیات احمد ندیم نے جی او ایم ایس 52 جاری کیا۔ پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ وائیلڈ لائف اور چیف وائیلڈ لائف وارڈن کی تجاویز پر بورڈ کی تشکیل جدید کی گئی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اسٹیٹ بورڈ فار وائیلڈ لائف کے صدرنشین ہوں گے جبکہ وزیر جنگلات و ماحولیات کونڈا سریکھا نائب صدر نشین ہوں گی۔ ریاستی مقننہ سے ارکان کے طور پر تین ارکان اسمبلی کو شامل کیا گیا جن میں وی بھجو ( خانہ پور )، ومشی کرشنا ( اچم پیٹ ) اور بی مرلی نائیک ( محبوب آباد ) شامل ہیں۔ وائیلڈ لائف امور سے متعلق رضاکارانہ تنظیموں کے نمائندوں کے طور پر مسز ٹی فریدہ اسٹیٹ ڈائرکٹر ورلڈ وائیڈ فنڈ ، عمران صدیقی فاؤنڈر سکریٹری HYTICOS اور اویناش وشواناتھن جنرل سکریٹری فرینڈس آف اسنیکس سوسائٹی کو بطور ارکان شامل کیا گیا۔ جنگلات و ماحولیات کے ماہرین کے طور پر ڈاکٹر اوما پتی پرنسپل سائنٹسٹ انچارج ڈائرکٹر LACONES ، ایم اے وحید ریٹائرڈ آئی اے ایف ایس ، ڈاکٹر نوین کمار ڈپٹی ڈائرکٹر ویٹرنری نہرو زوالوجیکل پارک، ڈاکٹر واسودیو راؤ، ڈاکٹر سی سرینواسلو پروفیسر زوالوجی عثمانیہ یونیورسٹی، کے سدھیر مورتی نائب صدر دکن برڈرس، اے شنکرن ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ ریٹائرڈ ، شریمتی اے سین گپتا، پی وینکٹیشورلو رکن اسمبلی کتہ گوڑم، ایم رام داس رکن اسمبلی وائیرا کو ارکان کے طور پر شامل کیا گیا۔ بورڈ کے دیگر ارکان میں اسپیشل چیف سکریٹری فاریسٹ، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ، سکریٹری قبائیلی بہبود، منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ ٹوریزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، انسپکٹر جنرل رتبہ کے پولیس عہدیدار، مسلح افواج کا نمائندہ، ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف انیمل ہسبنڈری، ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف فشریز، ڈائرکٹر وائیلڈ لائف پریونشن حکومت ہند کا نمائندہ، وائیلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا دہرہ دون کا نمائندہ، بوٹانیکل سروے آف انڈیا حیدرآباد کا نمائندہ، زوالوجیکل سروے آف انڈیا کا نمائندہ شامل رہے گا۔ چیف وائیلڈ لائف وارڈن ممبر سکریٹری ہوں گے۔ ارکان کی میعاد تین سال رہے گی۔1