چیف سکریٹری سومیش کمار کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر چیف سکریٹری سومیش کمار نے ریاست میں اسکل ڈیولپمنٹ اور عوام کی زندگی بہتر بنانے سے متعلق اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لیا۔ چیف سکریٹری نے مختلف محکمہ جات سے کارکردگی رپورٹ طلب کی ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اسکل ڈیولپمنٹ کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے طئے شدہ کاموں پر توجہ دیں۔ تمام محکمہ جات کو ٹیم کی طرح کام کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اجلاس میں پرنسپل سکریٹری آئی ٹی جیش رنجن ، سندیپ کمار سلطانیہ ، راہول بوجا ، کرسٹینا چنگٹو ، نوین متل ، رگھونندن راؤ ، مانک راج اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اسکل ڈیولپمنٹ کے سلسلہ میں حکومت نے تمام محکمہ جات سے مختلف اسکیمات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ۔