تلنگانہ میں اسکولس دوبارہ کھولنے اساتذہ کی یونینوں کا مطالبہ

   

حیدرآبادکورونا کا اثر زندگی کے مختلف شعبہ جات پر پڑا۔اس سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے ۔کورونا کی روک تھام کے لئے لگائے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے جس کے نتیجہ میں کئی پرائیویٹ ٹیچرس شدید مشکل مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔اب جبکہ لاک ڈاون کے اختتام کے بعد زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے اور تمام شعبہ جات اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں تاہم تعلیمی ادارے ہنوز بند ہیں۔دوسری طرف اساتذہ کی مختلف یونینوں نے پرائیویٹ اسکولس کو دوبارہ کھول دینے کی حکومت سے خواہش کی ہے ۔ان یونینوں کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسس منعقد کی جارہی ہیں جس سے طلبہ کو درکار تعلیمی سرگرمیوں سے مناسب طورپر واقف کروانا ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ آن لائن کلاسس میں بسا اوقات سگنلس کے مناسب نہ ہونے اور دیگر تکنیکی مسائل کی وجہ سے طلبہ کی کلاسس متاثرہورہی ہیں۔