تلنگانہ میں اسکولس کو دسہرہ تعطیلات کی تیاریاں

   

حیدرآباد 3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں اسکولس میں دسہرہ کی تعطیلات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ دسہرہ کی 13 روزہ تعطیلات ہونگی جو جاریہ تعلیمی سال پہلے ٹرم کی تعطیلات ہونگی ۔ تعلیمی کیلنڈر کے بموجب تلنگانہ میں اسکولس کو 13 اکٹوبر سے 25 اکٹوبر تک تعطیلات رہیں گی ۔ دسہرہ تعطیلات کے آغاز سے قبل تلنگانہ میں اسکولس اپنے ایس اے 1 امتحانات کو مکمل کرلیں گے ۔ تلنگانہ کے اسکولس کو جاریہ تعلیمی سال مزید دو مواقع پر تعطیلات ہونگی ۔ 22 تا 26 ڈسمبر کرسمس کی تعطیلات ہونگی ۔ کرسمس کی تعطیلات تاہم مشنری اسکولس کیلئے ہی ہونگی ۔ اس کے علاوہ سنکرانتی کی تعطیلات بھی ہونگی ۔ یہ ریاست کے تمام اسکولس کیلئے ہونگی ۔ یہ تعطیلات پانچ تا چھ دن کیلئے ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ 24 اکٹوبر کو دسہرہ کی تعطیل ہوسکتی ہے ۔ علاوہ ازیں 14 اکٹوبر کو بتکماںتہوار کے آغاز کا دن قرار دیا گیا ہے ۔ دونوں دن عام تعطیل ہوگی ۔ علاوہ ازیں 22 اور 23 اکٹوبر کو درگااشٹمی اور مہا رام نومی کو بھی تعطیل رہے گی ۔ تاہم حکومت نے اس کو اختیاری تعطیلات قرار دیا ہے ۔