تلنگانہ میں اسکولس کو سنکرانتی تہوار کی 6 دن تعطیلات

   

حیدرآباد۔ 3 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سنکرانتی تہوار کے پیش نظر اسکولس کو 12 تا 17 جنوری 6 دنوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ ڈائرکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے اس سلسلے میں احکامات جاری کردیئے ہیں۔ احکام میں وضاحت کی گئی ہے کہ ان تعطیلات سے مشنری اسکولس کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ تعطیلات کا 12 جون سے آغاز ہوگا چونکہ 13 جنوری کو دوسرا ہفتہ ہونے کی وجہ سے اسکولس کو تعطیل رہے گی۔ 14 جنوری اتوار کو بھوگی تہوار ہے۔ 15 جنوری کو سنکرانتی اور 16 جنوری کو کانوما کا تہوار ہے۔ 17 جنوری کو حکومت نے اسکولس کو اضافی چھٹی دی ہے۔ حکومت نے جملہ 6 دن تعلیمی اداروں کو تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ 18 جنوری سے تمام تعلیمی اداروں کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی۔ 2