تلنگانہ میں اقل ترین تنخواہوں میں جلد ا ضافہ: جی ویویک

   

حیدرآباد ۔ 17۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت عنقریب ورکرس کیلئے اقل ترین تنخواہوں میں اضافہ کا منصوبہ رکھتی ہے۔ وزیر لیبر جی ویویک وینکٹ سوامی نے کہا کہ حکومت نے اقل ترین تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا جس کیلئے کابینی سب کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں ریاست میں اقل ترین تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی موجودہ تقاضوں کے پیش نظر ورکرس کو راحت دینے اقل ترین تنخواہوں میں اضافہ کے حق میں ہیں۔ اس کا جائزہ لینے کابینی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جلد رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ سفارشات کی بنیاد پر حکومت فیصلہ کریگی۔ سنگاریڈی کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ پر وزیر لیبر نے کہا کہ کمپنی سے ورکرس کو کم تنخواہیں ادا کی جارہی تھیں۔ حکومت اقل ترین تنخواہوں میں اضافہ کے ذریعہ ہر کسی کو راحت پہنچائے گی۔ جی ویویک نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے کسانوں سے جو وعدے کئے تھے ، ان کی تکمیل نہیں کی گئی۔ 1