حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز)تلنگانہ وقف ٹریبونل نے امید پورٹل پر وقف جائیدادوں کے اندراج کیلئے 3 ماہ کی مہلت دی ۔ تلنگانہ وقف بورڈ کی درخواست پر ٹریبونل کے جج تروپتی نے احکامات جاری کئے ۔ ٹریبونل نے مرکزی وزارت اقلیتی امور کو امید پورٹل کھولنے کی ہدایت دی ہے ۔ تلنگانہ میں تاحال 63450 وقف جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی اور 46 ہزار جائیدادوں کی تفصیلات اپ لوڈ کی جاچکی ہیں۔ توسیع سے متولیان مینجنگ کمیٹیوں کو راحت ملی ہے۔