11,624 کروڑ کی سرمایہ کاری سے ریاست میں ویب سرویسیس ریجن کو وسعت دینے کا منصوبہ
حیدرآباد ۔ /27 فبروری (سیاست نیوز) ٹکنالوجی کی بڑی کمپنی ، امیزان نے بہت بڑی سرمایہ کاری کے ساتھ تلنگانہ میں 11624 کروڑ روپئے لاگت سے دو ڈیٹا سنٹرس قائم کرنے کیلئے حکومت سے ماحولیاتی منظوری طلب کی ہے ۔ یہ ڈیٹا سنٹرس توقع ہے کہ حیدرآباد کے مضافات ، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ میں دو مقامات پر قائم کئے جائیں گے ۔ 90 فیصد سے زیادہ سرمایہ کاری ہائی ۔ نیڈ کمپیوٹر اینڈ اسٹوریج ایکوپمنـٹ کیلئے کی جائے گی جو ان دو ڈیٹا سنٹرس میں ہوں گے ۔ وہ تلنگانہ میں امیزان ویب سرویسیس ریجن کو ڈیولپ کرنے میں معاون ہوں گے ۔ ایک ڈیٹا سنٹر کو شاہ آباد منڈل میں چند نویلی ولیج میں تعمیر کرنے کی تجویز ہے جبکہ دوسرا ڈیٹا سنٹر کندکور منڈل میں میر خان پیٹ میں قائم کرنے کی تجویز ہے جو حکومت تلنگانہ کے حیدرآباد فارماسٹی پراجکٹ کے تحت لینڈ پارسل کا حصہ ہے ۔ امیزان ڈیٹا سرویسیس انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ (ADSIPL) کی تجاویز کیلئے جس میں ڈیٹا سنٹرس کی تعمیر کیلئے ماحولیاتی منظوری کی درخواست کی گئی ہے ، تلنگانہ کی اسٹیٹ ایکسپرٹ اپرائزل کمیٹی (SEAC) کی جانب سے سفارش کی جاچکی ہے ۔ اے ڈی ایس آئی پی ایل کی جانب سے فراہم کئے گئے ڈاکومینٹس کے مطابق چند نویلی میں تعمیر کئے جانے والے مجوزہ ڈیٹا سنٹر کا بلٹ اپ ایریا 66003 مربع میٹر ہے اور میر خان پیٹ کے سنٹر کا تعمیری رقبہ 82833 مربع میٹر ہے ۔ انوائرنمنٹ امپیاکٹ اسیسمنٹ نوٹیفیکیشن 2006 کے مطابق 20,000 مربع میٹر سے زیادہ کے بلٹ اپ ایریا کے کسی بھی پراجکٹ کی تعمیر کے لئے ماحولیاتی منظوری حاصل کرنے کے لئے درخواست دینا ہے ۔ حکومت تلنگانہ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹچر کارپوریشن (TSIIC) کو روانہ کئے گئے ایک مکتوب کے مطابق ان دو مقامات کے علاوہ ریاستی حکومت نے امیزان کو روی ریالا ، مہیشورم ، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ میں بھی اراضی الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹکنالوجی کی یہ بڑی کمپنی ہندوستان میں ڈیٹا سنٹر مارکٹ سے بھرپور استفادہ کرنے کی خواہاں ہے ۔ ایک ڈیٹا سنٹر شاہ آباد منڈل میں چندن ویلی میں قائم کرنے کی تجویز ہے جبکہ دوسرا کندکور منڈل میں میرخان پیٹ ولیج میں قائم کیا جائیگا۔ 90 فیصد سے زائد سرمایہ کاری ہائی ۔ اینڈ کمپیوٹر اینڈ اسٹوریج ایکوپمـنٹ کیلئے کی جائے گی جو ان دو ڈیٹا سنٹرس میں ہوں گے ۔