بی جے پی کو شکست کا خوف، علیحدہ یا بیک وقت بی آر ایس 90 سے زائد حلقوں پر کامیابی حاصل کرے گی
حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہاکہ اکٹوبر میں تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات 6 ماہ بعد اپریل ۔ مئی میں منعقد ہونے کا ا مکان ظاہر کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن کے بعد انتخابات کا صحیح پکچر منظر عام پر آجائے گا۔ پرگتی بھون میں آج میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہاکہ جن پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں، ان میں صرف مدھیہ پردیش میں بی جے پی کیلئے سازگار ماحول ہے۔ ماباقی چار ریاستوں میں بی جے پی کو شکست ہونے والی ہے۔ اس کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی حکومت ون نیشن ون الیکشن کرانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ کے ٹی آر نے کہاکہ تلنگانہ میں انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں یا چھ ماہ بعد ہوں بی آر ایس پارٹی 90 سے زیادہ اسمبلی حلقوں پر کامیاب ہوگی اور کے سی آر تیسری مرتبہ چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ میں شیڈول کے مطابق انتخابات ہونا ہے تو 10 اکٹوبر سے قبل نوٹیفکیشن کی اجرائی ضروری ہے۔ بصورت دیگر انتخابات مقررہ وقت پر ہونا مشکل ہے۔ ریاست میں اسمبلی اور پارلیمنٹ کے بیک وقت انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو یہ بھی بی آر ایس کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ ریاست میں بی آر ایس کا کسی بھی پارٹی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ رائے دہی سے قبل بی آر ایس کامیاب ہوچکی ہے۔ صرف زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے پر بی آر ایس خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ کانگریس اور بی جے پی دوسرے اور تیسرے مقام کیلئے مقابلہ کررہے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر کو اپنی حکومت کی کارکردگی پر پورا بھروسہ ہے اس لئے تمام موجودہ ارکان اسمبلی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ انھوں نے کانگریس کو کامیاب بنانے کے لئے متحدہ آندھرا کی لابی کام کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ کے وی رامچندر راؤ اور شرمیلا کانگریس کی کٹھ پتلی بن گئے ہیں جبکہ بی جے پی تلنگانہ پارٹی کے صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی تلنگانہ کے غدار ہیں۔ جب تمام لوگوں نے تلنگانہ کے لئے استعفیٰ دیا تھا تب جی کشن ریڈی نے راہ فرار اختیار کی تھی اور ساتھ ہی تلنگانہ کانگریس پارٹی کے صدر ریونت ریڈی کا تلنگانہ تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ کبھی تحریک کا حصہ رہے ہیں۔ ن