تلنگانہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ: ششانک گوئل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/9 نومبر، ( سیاست نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے تلنگانہ میں مجالس مقامی کی 12 ایم ایل سی نشستوں کے انتخابی شیڈول کی اجرائی کے ساتھ ہی ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر ششانک گوئل نے بتایا کہ آج سے ہی ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت کو جلسوں کی اجازت نہیں ہے۔ ششانک گوئل نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سبب 29 نومبر کو ٹی آر ایس پارٹی کا وجئے گرجنا ملتوی کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے سبب کسی بھی عام جلسہ کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح حضورآباد ضمنی چناؤ میں ضابطہ اخلاق نافذ تھا اسی طرح کے رہنمایانہ خطوط ریاست بھر میں نافذ رہیں گے۔ سیاسی جماعتوں کو جلسوں کے انعقاد کی اجازت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجالس مقامی کی ایم ایل سی نشستوں کیلئے 10 ڈسمبر کو رائے دہی ہوگی۔ر