تلنگانہ میں انٹرامتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

   

حیدرآباد۔14۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔ JEE مینس امتحانات کے سبب محکمہ تعلیم انٹرمیڈیکل کے شیڈول میں تبدیلی کرسکتا ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ اندرون دو یوم اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ JEE مینس امتحانات سے ٹکراؤ روکنے کیلئے شیڈول میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔ تازہ ترین شیڈول کے مطابق اپریل میں 21 ، 24 ، 25 اور 29 کے علاوہ یکم اور 4 مئی کو JEE مینس امتحانات ہوں گے۔ ریاست میں 22 اپریل تا 11 مئی انٹر سال اول امتحانات کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ سکنڈ ایئر کے امتحانات 23 اپریل تا 12 مئی مقرر تھے۔ آندھراپردیش اور دیگر ریاستوں نے مقامی امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کردی ہے۔ ر