برطانیہ سے شہر آئی ایک خاتون پازیٹیو پائی گئی ، نمونے لیابس کو روانہ کردئے گئے ، ہریش راؤ
حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ کوویڈ 19 کے رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل اور ٹیکہ لینے پر کورونا کا کوئی ویرینٹ ڈیلٹا الفا یا اومی کرون ہمارے قریب نہیں آئیگا ۔ اگر اتفاق سے متاثر بھی ہوجاتے ہیں تو اس کے خطرات زیادہ نہیں ہوں گے ۔ اس کیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہے ۔ آج اولڈ بوئن پلی میں بستی دواخانہ کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وزیر صحت نے کہا کہ ریاست میں 2 رکوڑ 51 لاکھ ( 90 فیصد عوام )کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز لے چکے ہیں ۔ جبکہ دوسرا ڈوز صرف ایک کروڑ 30 لاکھ عوام نے لیا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ زیادہ تر عوام نے دوسرا ڈوز نہیں لیا ہے ۔ دوسرا ڈوز لینے والوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے عوامی منتخب نمائندوں بالخصوص کارپوریٹرس پر زور دیا کہ جس طرح ووٹ لینے خاطر عوام کے گھروں کے چکر لگاتے ہیں اس طرح انہیں ٹیکہ دلانے کیلئے گھروں کے چکر لگائیں ۔ جاریہ ماہ کی اواخر تک صد فیصد ٹیکہ اندازی ہم کو کامیاب بنائے ۔ عوام کی زندگیوں کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے 18 سالہ عمر کرنے والے تمام بالغ شہریوں کو لازمی طور پر کورونا ٹیکہ لینے کا مشورہ دیا ۔ ہریش راؤ نے ٹیکہ اندازی مہم میں محیکمہ صحت اور جی ایچ ایم سی عملہ کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ۔ ریاستی وزیر صحت نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت پھیلانے والا کورونا کا نیا ویرینٹ ابھی تلنگانہ میں داخل نہیں ہوا ہے ۔ کرناٹک میں اومی کرون کے دو مریض ہونے کی مرکزی محکمہ صحت نے نشاندہی کی ہے ۔ تلنگانہ میں اس نئی شکل کا ایک بھی کیس نہیں آیا ۔ برطانیہ سے شہر پہوچننے والی ایک خاتون پازیٹیو پائی گئی ہے ۔ ان کے نمونوں کو جینوم کو روانہ کیا گیا ہے ۔ چار پانچ دن میں پتہ چل جائے گا کہ وہ کونسے ویرینٹ کا شکار ہے ۔ ہریش راؤ نے عوام کو پابندی سے ماسک لگانے وقفہ وقفہ سے ہاتھ دھونے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ن