حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں اومی کرون کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون کے 12 نئے کیس درج ہوئے جس سے جملہ تعداد بڑھ کر 79 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جوکھم والے ممالک سے 123 مسافرین ایرپورٹ پہونچے ان کا کوویڈ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا جن میں 10 پازیٹیو پائے گئے جس پر عہدیداروں نے ان کے نمونوں کو جینوم جانچ کیلئے روانہ کیا ۔ تاحال جوکھم والے ممالک سے حیدرآباد آئے 12,692 مسافرین کا ایرپورٹ پر کوویڈ ٹسٹ کیا گیا جن میں 144 مسافرین پازیٹیو پائے گئے ۔ ان مسافرین کے نمونوں کو جینوم جانچ کیلئے روانہ کیا گیا جن میں 44 اومی کرون نگٹیو پائے گئے ۔ ماباقی 100 مسافرین میں ابھی تک 79 مسافرین پازیٹیو پائے گئے ۔ 21 نتائج کا انتظار ہے ۔ اومی کرون کے 27 متاثرین صحت یاب ہوگئے ۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 28,886 کورونا ٹسٹ کیے گئے جن میں 317 افراد پازیٹیو پائے گئے ۔ تاحال ریاست میں 6,82,215 کیس درج ہوئے محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے دو اموات ہوئی اس طرح تلنگانہ میں کورونا اموات کی تعداد بڑھ کر 4029 تک پہونچ گئی ۔ کل کورونا سے 232 افراد صحت یاب ہوئے ۔ ریاست میں کورونا کے 3733 ایکٹیو کیس موجود ہیں ۔۔ ن