تلنگانہ میں اومی کرون کے 4 نئے کیس

   

متاثرین کی تعداد 24 ہوگئی،13 مسافرین کی رپورٹ کا انتظار
حیدرآباد۔/21ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں اومی کرون ویرینٹ کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں اومی کرون ویرینٹ کے مزید 4 کیسس منظر عام پر آئے۔ اس طرح ریاست میں اومی کرون کیسس کی تعداد بڑھ کر 24 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جوکھم والے ممالک سے آنے والے 726 متاثرین کی شمس آباد انٹر نیشنل ایرپورٹ پر جانچ کی گئی۔ ان تمام کا کوویڈ آر ٹی سی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا جن میں سے4 پازیٹیو پائے گئے۔عہدیداروں نے ان کے نمونے جنوم ٹسٹ کیلئے روانہ کئے ہیں۔ ابھی تک حیدرآباد ایر پورٹ پر آنے والے 9122 بیرونی مسافرین کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا جن میں سے 59 کوویڈ پازیٹیو پائے گئے۔ ان تمام کے نمونے اومی کرون جانچ کیلئے لیاب روانہ کئے گئے ۔ ان میں سے 24 افراد میں اومی کرون نیگٹیو رپورٹ آئی ہے جبکہ باقی24 افراد کا نتیجہ اومی کرون پازیٹیو رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ مزید 13 افراد کی اومی کرون رپورٹ آنا باقی ہے۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39919 کورونا ٹسٹ کئے گئے اور 172 کورونا پازیٹیو کیسس منظر عام پر آئے۔ ریاست میں ابھی تک پازیٹیو کیسس کی تعداد بڑھ کر 679892 ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4016 ہوگئی۔ 188 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے جبکہ 3624 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ر