بی ایس سی ڈیٹا سائنس ، بی کام انالیٹکس کے لیے ضروری اقدامات
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے ڈگری کالجوں میں آئندہ نئے تعلیمی سال 2020-2021 سے چند نئے کورسیس شروع کئے جائیں گے اور تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے دو نئے کورسیس ’ بی ایس سی ڈیٹا سائنس و بی کام انالیٹکس جیسے کورسیس کو متعارف کرنے کے لیے ضروری انتظامات کا آغاز کیا ہے اور ان انتظامات کے ایک حصہ کے طور پر کورسیس کے قواعد و ضوابط کو قطعیت دینے کے لیے عہدیداروں و صنعتکاروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی اور اس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کے دفتر میں صدر نشین تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر پاپی ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا اور اس اجلاس میں ریاست تلنگانہ کے طلباء کو ملازمتیں اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے ضرورت کے مطابق نئے کورسیس متعارف کرنے متفقہ رائے کا اظہار کیا گیا اور آئندہ ہفتہ ایک اور اجلاس طلب کر کے کورسیس کے تعلق سے قطعی فیصلہ کرنے متفقہ اظہار کیا گیا ۔ تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کے باوثوق ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ نئے تعلیمی سال 2020-2021 سے ہی ڈگری کالجوں میں بعض نئے تعلیمی کورسیس شروع کئے جائیں گے اور اس طرح اب ڈگری میں میاتھس ، اسٹائسٹکس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا سائنس کی تعلیم بھی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ علاوہ ازیں بی کام میں بزنس انالیٹکس کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ علاوہ ازیں نئے کورسیس میں آنرس ڈگریوں کو بھی متعارف کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے اور ریگولر ڈگریوں کے مقابلہ میں آنرس ڈگریوں میں 20 تا 30 کریڈٹس زیادہ دے کر عمل کرنے کا ارادہ پایا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ کالجس اگر آگے آئیں تو بی ایس سی مشن لرننگ بلاک چین ٹکنالوجی آرٹیفیشیل انٹلی جنس جیسے کورسیس کو بھی متعارف کرنے کے لیے ابتدائی نوعیت پر طئے کیا گیا ہے ۔ ان مضامین کو پڑھانے والے فیکلٹیز کو دی جانے والی تربیت ( ٹریننگ ) میں صنعتکاروں کو بھی حصہ دار بنایا جائے گا ۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان نائب صدور نشین تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر لمبادری ، وینکٹ رمنا ، سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر رامچندرم ، پروفیسر فاطمہ بیگم ، جئے شری ، رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی گوپال ریڈی اور ٹریپل آئی ٹی پروفیسر کرشنا ریڈی وغیرہ بھی