تلنگانہ میں آئندہ 3 دنوں میں بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اور 10اکتوبر کو شمالی ساحلی اے پی اور یانم میں شدید بارش کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ 10اکتوبر کو تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوگی۔ 8 تا 10 اکتوبر تلنگانہ ، شمالی ساحلی اے پی،یانم اور9 و10 اکتوبر کو رائل سیما میں بارش ہوگی۔ تلنگانہ، ساحلی اے پی میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران ایک یا دو مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔